بین وزارتی ٹاسک فورس نے گجرات اسٹیٹ الیکٹریسٹی کارپوریشن لمیٹیڈ (جی ایس
ای سی ایل) کے لئے تقریباً 1.2 ملین کوئلے کو ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈس
لمیٹیڈ (ایس ای سی ایل) سے لانے کے بجائے ویسٹرن کول فیلڈس لمیٹیڈ (ڈبلیو
سی ایل) سے لانے کی سفارش کی ہے۔اس طرح گجرات
اسٹیٹ الیکٹریسٹی کارپوریشن لمیٹیڈ (جی ایس ای سی ایل) کی نقل و حمل کی لاگت میں سالانہ 100 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔یہ بات آج لوک سبھا میں بجلی، کوئلہ، نئی اور قابل تجدید توانائی، نیز
کانکنی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری
جواب میں بتائی۔